the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے


سعودی عرب میں ایک شخص نے  بیوی کو صرف اس بات پر طلاق کا پروانہ تھما دیا کہ اس نے واٹس ایپ پر اس کا پیغام پڑھنے کے باوجود اسے نظرانداز کردیا۔

دبئی کے مقامی  اخبار کے  مطابق 30 سالہ سعودی شہری  کی بیوی ہر وقت موبائل پر دوستوں کےساتھ بات چیت   اور چیٹنگ میں اتنی مصروف رہتی تھی  کہ اسے  شوہر کے واٹس ایپ پر بھیجے گئے پیغام پڑھنے یاد ہی نہیں رہتے یا اگر پڑھ بھی لیتی تواس کا جواب نہیں دیتی۔ نوجوان کا کہنا تھا کہ  بیوی کے ہر وقت موبائل فون پر مصروف  رہنے کی وجہ سے نہ صرف اس کا  گھر بلکہ بچے بھی متاثر ہورہے تھے اورجب میں نے واٹس ایپ پر اسے  پیغام دینے کے بعد گھر آکر پوچھا کہ میرے میسج



کا جواب کیوں نہیں دیا  تواس نے کہا کہ وہ  اپنے دوستوں کے ساتھ  چیٹنگ میں مصروف تھی، بس پھر کیا تھا اس کی یہ بات سنتے ہی  آگ بگولہ ہوگیا اور خود پر قابو نہ رکھتے ہوئے  بیوی کو طلاق دے ڈالی۔

طلاق دینے کے بعد شوہر کا  کہنا تھا کہ اس نے کئی بار بیوی کو سمجھایا کہ وہ گھر پر بھی توجہ دے لیکن اس کی بات کو ہر بار نظر انداز کر کے وہ اپنے دوستوں اور خاندان کے افراد سے باتیں کرنے کی روش پر قائم رہی۔

واضح رہے کہ حال ہی میں برطانوی آئن لائن سروے سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ سوشل میڈیا کی وجہ سے دنیا بھر میں طلاق کی شرح میں اضافہ ہوا ہے، سروے کے مطابق ہر تیسری طلاق کے پیچھے فیس بک یا کسی اور سوشل میڈیا کا ہاتھ ہوتا ہے۔
اس پوسٹ کے لئے 1 تبصرہ ہے
sadiq ali Says:
سلام علیکم۔۔عجیب باات ھے آپ کو یہ چھوٹی خبریں شایع کرنے میں دقت نھیں۔۔۔۔لیکن ایران میں تکفیریوں کے خلاف عالمی کمیشن برقرار ھوی۔۔۔اور آپ کا اخبار اس کو شایع نھیں کرتا ھے۔۔۔۔۔۔افسوس

Comment posted on November 25 2014
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
خصوصی میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.